اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سونیا نے اپنے پورے ایم پی فنڈ کو استعمال کرنے کی اجازت دی

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کورونا وائرس کووڈ-19 کی لڑائی میں اپنے پارلیمانی حلقہ اترپردیش کے رائے بریلی ضلع انتظامیہ کو اپنے پورے ایم پی فنڈ کا استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی

By

Published : Mar 27, 2020, 11:02 PM IST

سونیا گاندھی نے جمعہ کو رائے بریلی کے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف جاری لڑائی میں وہ ضلع انتظامیہ کو اپنے پورے ایم پی فنڈ کو استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔

انہوں نے اپنے حلقہ کے لوگوں سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے سبھی اقدامات اختیار کرنےکی اپیل کی اور کہا کہ لوگ اس دوران صاف صفائی پر خاص توجہ دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details