اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

’’ کچھ ریاستیں مزدوروں کو واپس لینے کے لیے تیار نہیں‘‘

بالا صاحب تھوراٹ کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت پھنسے ہوئے مزدوروں کو ان کے آبائی علاقوں میں واپس بھیجنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

’’ کچھ ریاستیں مزدوروں کو واپس لینے کے لیے تیار نہیں‘‘
’’ کچھ ریاستیں مزدوروں کو واپس لینے کے لیے تیار نہیں‘‘

By

Published : May 9, 2020, 4:33 PM IST

ریاست مہاراشٹرا کے ریاستی وزیر بالاصاحب تھوراٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ’’ کچھ ریاستیں مزدوروں کو واپس لینے کے لیے تیار نہیں‘‘ حالاں کہ ریاستی حکومت انہیں بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ متعدد ریاستوں کے ذریعہ لیا جانے والا فیصلہ صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔

تھورٹ نے مطالبہ کیا کہ مرکز اس معاملے میں مداخلت کرے اور صورتحال کو مزید خراب ہونے سے پہلے تمام ریاستوں کو واضح ہدایات دے۔

انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں تقریباً 10 لاکھ مہاجر کارکن تھے جو اپنی آبائی ریاستوں میں واپس جانے کی خواہش رکھتے تھے اور اب تک ، ریاست سے 32 ٹرینیں چلائی جا چکی ہیں۔

تھوراٹ نے مزید دعوی کیا کہ یہاں مغربی بنگال اور اڈیشہ کے متعدد کارکن موجود تھے جو اپنے آبائی شہر واپس جانا چاہتے تھے ، لیکن یہ ریاستیں انہیں واپس لینے پر راضی نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اڈیشہ حکومت نے صرف ان لوگوں کو قبول کرنے کو تیار تھیں، جن کا ٹیسٹ نگیٹو آیا تھا۔

جب کہ تامل ناڈو حکومت نے اپنے مزدوروں کو واپس لینے کے لئے جو قاعدہ مرتب کیا تھا وہ پیچیدہ اور وقت طلب تھا۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں ، اتر پردیش نے بھی اپنے مزدورں کو واپس لینے سے انکار کردیا تھا ، لیکن اب انہوں نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی ہے اور ہم نے انہیں واپس بھیجنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہا کہ گجرات اور کرناٹک حکومتوں نے بھی اپنے مزدوروں کو لینے سے انکار کردیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details