اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کہاں کہاں ہوا سورج گرہن

بھارت کے شمالی علاقوں میں سالانہ سورج گرہن اتوار کی صبح تقریباً 10:25 بجے سے شروع ہوا ہے۔

سورج گرہن
سورج گرہن

By

Published : Jun 21, 2020, 1:09 PM IST

Updated : Jun 21, 2020, 1:51 PM IST

سورج گرہن افریقہ، ایشیاء اور یورپ کے کچھ حصوں سے نظر آئے گا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سورج گرہن بھارت کے شمالی حصے میں نظر میں آیا۔

بھارت میں صبح 10:25 بجے سورج گرہن شروع ہوا ، زیادہ سے زیادہ سورج گرہن 12:08 اور 01:54 منٹ پر ختم ہوا۔

اس سے قبل آخری بار سورج گرہن 26 دسمبر 2019 کو جنوبی بھارت سے اور ملک کے مختلف حصوں سے جزوی گرہن کے طور پر دیکھا گیا تھا۔ اگلی دہائی کے دوران اگلا شماری سورج گرہن ہندوستان میں نظر آئے گا ، جو 21 مئی 2031 کو ہوگا ، جبکہ ایک مکمل شمسی گرہن 20 مارچ 2034 کو دیکھا جائے گا۔

یہ سورج گرہن 900 سال بعد لگ رہا ہے اسی لیے اسے چونامنی گرہن کہا گیا ہے۔ اس سے قبل 5 جون کو چاند گرہن لگ چکا ہے۔

حکومت ہند کے شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے ایک خودمختار ادارے، آریا بھٹہ آبزرویشنیکل سائنس اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے آرآئی ای ایس یا ایریز) نے اس سورج گرہن کے سوشل میڈیا پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کا اہتمام کیا ہے۔ ایریز نے گرہن دیکھنے کے دوران کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے اس کی ایک فہرست تیار کی ہے۔

سورج گرہن کے دوران یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے: سورج گرہن دیکھنے کے لیے آنکھوں کو نقصان سے بچانے کے لئے گرہن دیکھنے والے شیشے (آئی ایس او سرٹیفائی) یا مناسب فلٹرز والے کیمرے استعمال کریں اور آنکھوں کو کسی بھی نقصان سے بچائیں۔

سالانہ سورج گرہن دیکھنے کا سب سے محفوظ طریقہ پن ہول کیمرا، آن اسکرین پروجیکشن یا دوربین کے ذریعے ہے۔ سورج گرہن کے دوران کھانے پینے، نہانے اور باہر جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سورج کو ننگی آنکھوں سے نہ دیکھا جائے، گرہن دیکھنے کے لیے ایکس رے فلم یا عام شیشے (حتی کہ یووی تحفظ والے بھی نہیں) استعمال نہ کریں۔ اس کے علاوہ ، گرہن دیکھنے کے لیے پینٹڈ گلاس کا استعمال نہ کریں۔

واضح رہے کہ سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند (اماوسیا کے مرحلے میں) سورج کی جزوی یا مکمل روشنی کوروک لیتا ہے اور اسی کے مطابق جزوی ، گوشوارہ اور مکمل سورج گرہن ہوتا ہے۔ گرہن کے دوران ، چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے اور اندھیرا چھاجاتا ہے جسے امبرا اور کم سیاہ خطے کو پینمبرا کے نام سے جانا جاتا ہے۔

مکل سورج گرہن ،سوبھی سورج گرہن میں نایاب ہے۔ اگرچہ امواسیا ہر مہینے آتی ہو ، لیکن ہمیں گرہن اتنی کثرت سے نظر نہیں آتا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چاند کی مدار زمین سورج پلین کے لحاظ سے تقریباً 5 ڈگری جھکی ہوئی ہے۔ اسی وجہ سے ، سورج ، چاند اور زمین کا اتفاق (ایک ہی لائن میں) ایک نادر فلکیاتی واقع کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔

Last Updated : Jun 21, 2020, 1:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details