اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

زیادہ سونے سے اسٹروک کا خطرہ بڑھ سکتا ہے: مطالعہ

تازہ ترین تحقیق کے مطابق ، ضرورت سے زیادہ سونے سے اسٹروک ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

By

Published : Dec 14, 2019, 12:05 PM IST

زیادہ سونے اسٹروک  کا خطرہ بڑھ سکتا ہے: مطالعہ
زیادہ سونے اسٹروک کا خطرہ بڑھ سکتا ہے: مطالعہ


نیند کو بہت ساری انسانی بیماریوں کے علاج کے لیے بہترین دوا کہا جاتا ہے ، لیکن ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ ضرورت سے زیادہ سوتے ہیں انہیں اسٹروک ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ میڈکل جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ایسے امکانات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔


اس تحقیق کے مطابق جو لوگ دوپہر میں روازنہ 90 منٹ سوتے ہیں، ان میں اسٹروک خطرہ روزانہ 30 منٹ سونے والے افراد سے 25 فیصد زیادہ ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ جو لوگ رات کے وقت نو گھنٹے یا اس سے زیادہ سوتے تھے ان لوگوں کے مقابلے میں جو رات میں سات گھنٹے سوتے ہیں ان کو اسٹروک ہونے کا خطرہ 23 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details