مدھیہ پردیش اسمبلی اسپیکر کی جانب سے پیروی کررہے وکیل اے ایم سنگھوی نے سپریم کورٹ سے کہا 'براہ مہر بانی مجھے فیصلہ کرنے کے لئے دو ہفتے کا وقت دیں، باغی اراکین اسمبلی کو مدھیہ پردیش میں ان کے گھر واپس آنے دیں'۔
باغی اراکین اسمبلی کے استعفے پر ایک دن میں فیصلہ لیا جائے: سپریم کورٹ - مدھیہ پردیش معاملے سماعت
سپریم کورٹ میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی اور بی جے پی رہنما شیو راج سنگھ چوہان اور دیگر رہنماؤں کا اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔
سماعت کے دوران مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی اور بی جے پی کے رہنما شیوراج سنگھ چوہان نے کہا 'ہم آرام سے ہیں اراکین اسمبلی آرام سے ہیں اور آنے والے وقت کو دیکھتے ہوئے عوام بھی آرام سے ہے، سچ کی فتح ہوگی، انصاف کی جیت ہوگی، معزز سپریم کورٹ پر ہم سب کا یقین ہے'۔
کیس پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ ریاست کے 16 باغی کانگریس اراکین اسمبلی کے استعفے سے متعلق فیصلہ 'ایک دن کے اندر' لیا جانا چاہئے۔ سپریم کورٹ نے مشورہ دیا کہ 16 باغی اراکین اسمبلی کی ویڈیو کانفرنسنگ کی جائے اور عدالت اس کے لئے ایک مبصر مقرر کرے گی، سپریم کورٹ نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ باغی اراکین اسمبلی کسی آزاد مقام پر اسمبلی اسپیکر کے سامنے خود کو پیش کر سکتے ہیں۔