اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ٹرمپ کی ریلی میں شریک چھ عملے کورونا مثبت

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پارٹی مہم کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جو بھی ریلی میں شریک ہوگا، اسے صحت کو یقینی بنانے کے لیے درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔

six staffers setting up for Trump rally positive for covid-19
ٹرمپ کی ریلی میں شریک چھ عملے کو کورونا مثبت

By

Published : Jun 21, 2020, 10:30 AM IST

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے مواصلاتی ڈائریکٹر ٹم مورٹو نے کہا ہے کہ 'ریلی میں شریک ذمہ داروں کو کورونا مثبت ہونے کی وجہ سے شدید ہنگامی صورت کا سامنا کرنا پڑا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ 'اوکلاہوما کے شہر تلسا میں ریلی کے لئے ترتیب دینے میں مدد کرنے والے عملے کے چھ ارکان کو کورونا پایا گیا ہے'۔

مواصلاتی ڈائریکٹر ٹم مورٹو نے کہا کہ 'ان عملے کے ساتھ فوری طور پر رابطہ میں آنے والا کوئی بھی شخص شرکت نہیں کرے گا'۔

ٹم مورٹو نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 'اس مہم کے عملے کے اراکین کو حفاظتی پروٹوکول کے ایک حصے کے طور پر کووڈ 19 کا ٹیسٹ کیا گیا ہے'۔

اس مہم کے تمام اراکین عملے کو پہننے کے لئے ماسک دیئے جائیں گے اور ہینڈ سینی ٹائزر بھی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انتخابی ریلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بغیر ماسک کی شرکت کی تھی اور ساتھ میں شرکا نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا جس کی وجہ سے اپوزیشن پارٹیاں زبردست نکتہ چینی کررہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details