اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت: ایک دن میں کورونا کے 48 ہزار سے زائد نئے کیسز

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 48 ہزار 661 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 705 افراد کی موت ہوئی ہے۔

coronavirus india
coronavirus india

By

Published : Jul 26, 2020, 11:15 AM IST

ملک میں کورونا وائرس دن بہ دن سنگین رخ اختیار کرتا جارہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 48 ہزار 661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس مہلک وبا سے 705 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں ہلاک شدگان کی تعداد 32 ہزار 63 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 13 لاکھ 85 ہزار 522 ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وبا سے اب تک 8 لاکھ 85 ہزار 577 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور 32 ہزار 63 افراد کی موت ہوئی ہے،

فی الحال ملک میں 4 لاکھ 67 ہزار 882 فعال کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details