اترپردیش کے ضلع جونپور کے صدیق پور علاقے میں آڈیٹوریم، سرکٹ ہاوس اور ہیلی پیڈ کی تعمیر کے لئے زمین حصولیابی کی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس کے تحت سات ایکڑ زمین حاصل کی جائے گی۔
افسران نے بتایا کہ آئی ٹی آئی صدیق پور میں کافی زمین ہے۔ یہاں سات ایکڑ زمین حاصل کر کے اس کی تجویز انتظامیہ کو بھیجی جائے گی اور بجٹ ملتے ہی کام شروع کردیا جائےگا۔
اس سے پہلے آڈیٹوریم کی تعمیر کے لئے پانچ کروڑ روپئے جاری کئے جاچکے ہیں اور اس کا ٹینڈر بھی ہوچکا ہے۔