اس پر تشدد واقعہ کے بعد رائے دہی معطل ہوگئی ہے اور پولیس نے ایس پی اے کے جھا کی قیادت میں پہنچ کر انتخابی عملہ کو بحفاظت وہاں سے باہر نکال لیا۔
جھارکھنڈ انتخابات کے موقع پر فائرنگ ، ایک ہلاک دو زخمی پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام جیلانی انصاری بتایا جارہا ہے جبکہ اشفاق انصاری اور تھوپا انصاری زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پولنگ بوتھ کے اندر گربڑ کی کوشش کی گئی جس کے بعد یہ واقعہ رونما ہوا۔
پولیس نے پولنگ بوتھ کے اندر فائرنگ کی جس میں اشفاق نامی شخص زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد مشتعل ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا جس میں ایک انسپکٹر زخمی ہوگئے۔
پولیس فائرنگ میں جیلانی انصاری نامی شخص ہلاک ہوگیا جبکہ اشفاق انصاری اور تھوپا انصاری زخمی ہوگئے۔ باگھانی گاؤں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔