اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی کا دوبارہ وزیراعظم بننا مشکل: شرد پوار - ممبئی

نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بھلے ہی لوک سبھا انتخابات میں سب بڑی پارٹی بن کر ابھرے لیکن نریندر مودی کو دوبارہ وزیراعظم بنے کا موقع نہیں ملے گا۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 13, 2019, 9:24 AM IST


شرد پوار نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ 14 اور 15 مارچ کو دارالحکومت دہلی میں ملک بھر کی مختلف علاقائی پارٹیوں کے ساتھ ملاقات کریں گے، اور عظیم اتحاد کے لائحۂ عمل پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ نیشنلسٹ کانگرسی پارٹی اور انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے کو تقریبا حتمی شکل دے دیا گیا ہے اور جلد ہی اس تعلق سے آفیشیل اعلان کیا جائے گا۔

شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات نہ لڑنے کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہل خانے کے دیگر افراد کی سیاسی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں، انہیں یہ لگتا ہے کہ اب ان کے آرام کا وقت آگیا ہے، پوار نے بتایا کہ مادھا سیٹ سے انہوں نے اپنی امیدواری واپس لے لی ہے۔

شرد پوار نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے تعلق سے کہا کہ بی جے پی پارلیمانی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھرے گی، لیکن حکومت سازی کے لیے اسے اتحادیوں کی ضرورت ہوگی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کو دوسرا موقع ملنے کا امکان نہیں ہے۔ مودی کا دوبارہ وزیراعظم بننا مشکل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details