اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اوم شانتی ٹرسٹ کی جانب سے 'شانتی سبھا'

ریاست کرناٹک میں یادگیر شہر کے بسویشور نگر میں واقع اوم شانتی ٹرسٹ کی جانب سے ملک میں امن وامان کی بقا کے لئے ایک اجلاس بعنوان شانتی سبھا کا انعقاد کیا گیا۔

شانتی سبھا

By

Published : Mar 16, 2019, 1:10 PM IST

اس اجلاس میں متعدد مذاہب اور فرقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پراوم شانتی ٹرسٹ کے چیئر مین سواتی نے کہا کہ 'آج انسان مشین کی طرح کام کر رہا ہے، اس کو سب کچھ مل بھی رہا ہے مگر اندر سے ہر انسان کھو کھلا ہوتا جا رہا ہے، اس کے پاس سے صبر اور جذبۂ قربانی جیسے صفات ختم ہوتے جا رہے ہیں'، انہوں نے مزید کہا کہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی سکوں نہیں ہے۔

شانتی سبھا

تعلقہ پنچایت آفیسر سدیشور نے کہا کہ 'لوگوں کو چاہیے کہ اس طرح کے پروگراموں میں شرکت کریں,'

اس موقعے پر یادگیر ٹائمز کے ایڈیٹر وجے ناتھ نے کہا کہ 'ہر مذہب میں بھائی بھائی چارے کی تعلیم دی جاتی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details