مدھیہ پردیش کے اندور میں 1 جولائی کا دن شہید سعادت خان کی مناسبت سے یوم انقلاب کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اندور کی ایک تنظیم شہید سعادت خان ویلفیئر سوسائٹی اور تنظیم 'اعلان انقلاب' کے تعاون سے ہربرس اسکول کے طلبا میں کاپیاں تقسیم کی جاتیں ہیں جن میں انکی تصاویر چسپاں ہوتی ہے۔
شہید سعادت خان کو یاد کیاگیا شہید سعادت خان نے برسوں تک انگریزوں کے خلاف جنگ آزادی میں شریک تھے، اور آخر میں انگریزوں نے انہیں گرفتار کرلیا اور 1 اکتوبر 1874کو اندور میں پھانسی پر لٹکا کر شہید کردیا۔
تنظیم انقلاب سے وابستہ راہل انقلاب نے کہا کہ ہم پچھلے چار برسوں سے جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات کو تہنیت پیش کرتے ہیں، اور اسکولی طلبہ کے مابین ان کی تصویر والی کاپیاں تقسیم کر تےہیں تاکہ وہ مجاہدین کی زندگی سے سبق حاصل کریں۔