اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال میں شریک

سعودی ذرائع کے مطابق 84 سالہ شاہ سلمان کو مثانہ میں سوجن کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

shah salman bin abdul aziz admitted to hospital
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال میں شریک

By

Published : Jul 20, 2020, 2:02 PM IST

مملکت سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنہ کے لئے اسپتال میں شریک کرایا گیا ہے۔

شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنہ کے لئے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال میں شریک

واضح رہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 31 دسمبر 1935کو پیدا ہوئے۔

شاہ سلمان 2015 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے، اس سے قبل وہ 48 برس تک ریاض کے ڈپٹی گورنر اور گورنر بھی رہے۔

شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں 2012 میں سعودی عرب کے بادشاہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور2015 میں ان کے بھائی شاہ عبداللہ کی موت کے بعد انہیں بادشاہت ملی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details