ایئر انڈیا ایکسرپیس کا بوئنگ 737-800 جہاز جب کوزی کوڈ پہنچا اس وقت وہاں تیز بارش ہورہی تھی۔ جب رن وے گیلا ہوتا ہے تو جہاز کو اترنے کے بعد رکنے کے لیے رن وے پر عام معمول کے مقابلے میں زیادہ دوری طے کرنے ہوتی ہے۔
شہری ہوا بازی کے ڈائرکٹوریٹ کے ایک افسر نے بھارتی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ، 'یقیناً جہاز رن وے پر کافی آگے جاکر اترا، لیکن اس کے باوجود جہاز کو روکنے کے لیے رن وے کی مناسب لمبائی پائلٹ کے سامنے موجود تھی۔''
کوزی کوڈ ہوائی اڈے کا رن وے 2.86 کلو میٹر طویل ہے۔ بوئنگ 737-800 کے مینویل کے حساب سے سمندر کی سطح سے کوزی کوڈ ہوائی اڈے کی اونچائی اور بارش کے پیش نظر چالیس ٹن تک وزن کے ساتھ لینڈنگ کے لئے دو کلومیٹر سے کافی کم آپریشنل رن وے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جہاز رن وے پر 900 میٹر پر اترا تھا۔ سامنے پورے دو کلومیٹر کا رن وے موجود تھا۔