وزارت خارجہ کی ایک ریلیز کے مطابق بھارت اور روس کے مابین کئی اعلی سطح کے تبادلے ہونے ہیں جن میں سالانہ دوطرفہ سربراہ اجلاس بھی شامل ہے۔
ایم ای اے کے ترجمان انوراگ سری واستو نے کہا کہ 'حال ہی میں دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی امورپر تبادلہ خیال کیا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی اور صدر پوتن نے دو جولائی کو اس وقت بات کی تھی جب وزیر اعظم نے روس میں آئینی ترامیم کے بعد پوتن کو کامیاب ہونے پر مبارکباد دی تھی'۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ 'اس کے بعد جون کے آخری ہفتے میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ماسکو گئے تھے۔ اس دوران بھارت کے فوجی دستہ نے دوسری جنگ عظیم میں روس کی فتح کے 75 ویں سالگرہ میں شرکت کی تھی'۔
انوراگ سری واستو نے کہا ہے کہ 'کل جب سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلہ اور روسی نائب وزیرخارجہ نے بات کی، تو انہوں نے ان تمام حالیہ تبادلوں کا جائزہ لیا اور خیال یہ ہے کہ ان باقاعدہ تبادلے کی رفتار کو جاری رکھا جائے۔ کیونکہ کووڈ صورتحال کی وجہ سے وہ بھارت کا دورہ نہیں کرسکے'۔