اردو

urdu

By

Published : Mar 5, 2020, 5:59 PM IST

ETV Bharat / bharat

کانگریس کے سات اراکین لوک سبھا سے معطل

لوک سبھا میں صدر نشین کی میز سے کاغذات اٹھا کر پھاڑنے کے الزام میں کانگریس کے سات اراکین کو جمعرات کو لوک سبھا سے معطل کردیا گیا۔ انہیں فوری اثرات سے موجودہ بجٹ اجلاس کی باقی مدت کے لئے معطل کیا گیا ہے۔

کانگریس کے سات اراکین لوک سبھا سے معطل
کانگریس کے سات اراکین لوک سبھا سے معطل

معطل کئے گئے رکن ہیں۔ گوروگوگوئی، ٹی این پرتاپن، ڈین کوریاکوس، بینی بہنان، منیکم ٹیگور، گرجیت سنگھ اوجلا اور راج موہن انیتھن۔

لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت دہلی تشدد کے سلسلے میں ایوان میں بحث کے دوران کانگریس کی آواز دبانا چاہتی ہے اس لئے اس کے سات اراکین کو پورے سیشن کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔

ادھیر رنجن چودھری نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ حکومت بدلے کے جذبات سے کام کررہی ہے اور اس کے یہ جذبات ایوان میں بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کانگریس کے سات اراکین کو اسپیکر نے نہیں بلکہ پریسائڈنگ اسپیکر نے پورے سیشن کے لئے معطل کرنے کا حکم دےدیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت چاہتی ہے کہ دہلی تشدد کے سلسلے میں ایوان میں بحث کے دوران کانگریس کی آواز کمزور ہو اس لئے اس کے اراکین کو معطل کیا گیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ یہ حکومت کا فیصلہ ہے اور یہ فیصلہ کتنا غلط ہے ملک کی عوام کو طے کرنا ہے۔

ادھیر رنجن چودھری چودھری نے کہا ہے کہ،'' ہمارے اراکین کو معطل کرکے اگر حکومت سوچتی ہے کہ کانگریس ڈر جائے گی تو اسے سمجھ لینا چاہئے کہ کانگریس ڈرنے والی نہیں ہے۔ حکومت کے غلط اقدام کے خلاف کانگریس مسلسل جدوجہد کرے گی اور اس کی مخالفت کرتی رہے گی۔ کانگریس دہلی تشدد کے سلسلے میں بحث کا مطالبہ کررہی ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کے اس مطالبہ پر دھیان نہیں دیا جارہا ہے۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details