اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سنبھل: روڈ ویز بس اور گیس ٹینکر کے مابین تصادم - روڈ ویز بس

سنبھل میں روڈ ویز بس اور گیس ٹینکر کے مابین ہوئے تصادم میں پچیس افراد کے زخمی اور سات لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

روڈ ویز بس اور گیس ٹینکر کے مابین تصادم
روڈ ویز بس اور گیس ٹینکر کے مابین تصادم

By

Published : Dec 17, 2020, 2:51 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے تھانہ دھناری آگرہ - مرادآباد ہائی وے پر شدید کہرے کے باعث روڈویز بس اور گیس ٹینکر کے مابین زبردست ٹکر ہوئی۔

روڈ ویز بس اور گیس ٹینکر کے مابین تصادم

روڈویز میں سوار مسافر ، ڈرائیور اور گیس ٹینکر کے ڈرائیور سمیت تقریبًا سات افراد کی موت ہوگئی اور پچیس افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔زخمی افراد کو آس پاس کے ہسپتال میں بھرتی کرایا گی۔

ایس پی چکریش مشرا نے بتایا کہ' دھناری تھانہ علاقے کے آگرہ - مرادآباد ہائی وے پر علیگڑھ ڈپو کی بس اور گیس ٹرینکر کی آمنے سامنے ٹکر ہوجانے کی وجہ سے سات لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبًا پچیس لوگ زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں:

بس اور گیس ٹینکر کی ٹکر اتنی زبردست تھی کہ دونوں گاڑیوں کے آگے حصے چکنا چور ہونے کی وجہ سے گیس ٹینکر اور روڈ ویز کے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں روہت کمار رانا اتر پردیش پولیس کے ملازم بھی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details