مہاراشٹر یوتھ کانگریس کے مطابق 'غیر منظم سیکٹر کے ہزاروں لوگوں کو تعمیراتی اور زرعی شعبوں میں مزدوروں کے لیے 'نیا کٹ' تقسیم کیا جائے گا۔ جس میں اناج، ماسک، سینی ٹائزر اور دوائی وغیرہ شامل ہیں۔
پارٹی کے ایک رہنما نے بتایا کہ 'مہاراشٹر یوتھ کانگریس نے پارٹی کے سینئر رہنما راہل گاندھی کی 19 جون کو 50 ویں سالگرہ منانے کے لئے جمعہ سے 'سروس ویک' کا اعلان کیا ہے'۔
مہاراشٹرا یوتھ کانگریس (ایم وائی سی) کے صدر ستیجیت تمبے نے کہا ہے کہ 'ہفتۂ خدمت' کورونا وائرس وبائی امراض سے متاثرہ غریبوں اور مہاجر و غیرمقیم مزدوروں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لئے مختلف فلاحی سرگرمیاں انجام دی جائے گی'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ایم وائی سی پارٹی کے کارکنان بے روزگار لوگوں کی مدد کریں گے جو شہروں سے دیہی علاقوں میں منتقل ہوکر منریگا کے جاب کارڈز اور روزگار کے مواقع حاصل کرسکیں گے'۔