دارالحکومت کے چار مصروف ترین علاقوں میں ہونے والے سیریل بم دھماکوں کو آج 12برس گزر چکے ہیں۔ تقریباً ایک دہائی کے بعد جب اس دھماکے کا تذکرہ ہوتا ہے تو لوگ اس دردناک منظر سے خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔
وہیں اس دھماکے کی وجہ سے اپنوں کو کھونے والے کنبہ کا درد چھلک اٹھتا ہے۔
دراصل سنہ 13 ستمبر 2008 کی شام کو دہلی میں چار مختلف مقامات پر بم دھماکے ہوئے تھے۔ جس میں تقریباً 20 افرادہلاک ہوگئے جبکہ 90 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
13 ستمبر 2008: جب دہلی کے لوگ سیریل دھماکے سے لرز اٹھے پہلا دھماکہ غفار مارکیٹ میں ہوا جس میں تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے، دوسرا دھماکہ کناٹ پلیس میں ہوا، جبکہ تیسرا اور چوتھا دھماکہ گریٹر کیلاش 1 کے ایم بلاک مارکیٹ کے قریب ہوا۔
13 ستمبر کی شام 6 بج کر 7 منٹ سے 38 منٹ کے درمیان کا وقت دل دہلا دینے والا واقعہ تھا۔ پہلا دھماکا شام 6 بج کر 7 منٹ پرغفار مارکیٹ میں ہوا ، دوسرا دھماکہ فوراً بعد کناٹ پلیس کے قریب ہوا اور پھر تیسرا اور چوتھا دھماکہ 6:37 اور 6:38 پر گریٹر کیلاش 1 کے ایم بلاک مارکیٹ میں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سونیا گاندھی راہل کے ساتھ علاج کے لیے امریکہ روانہ
کہا جاتا ہے کہ اس دھماکے کے سلسلے میں بھارتی مجاہدین کی جانب سے بڑے ٹی وی چینلز کو ایک ای میل بھیجا گیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ اگر آپ روک سکو تو روک لو دھماکے کو۔ تاہم راحت کی بات یہ تھی کہ انڈیا گیٹ کے قریب بم ڈفیوز کردیا گیا تھا۔ کل 4 بم ڈفیوز کیے گئے تھے۔