'سبریمالا کے لیے الگ سے قانون بنایا جائے' - جسٹس این وی رمن
سپریم کورٹ نے بدھ کو کیرالہ حکومت سے کہا کہ وہ سبریمالا مندر انتظامیہ اور عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے ایک خصوصی قانون بنائے ۔
جسٹس این وی رمن کی صدارت والی بنچ نے کیرالہ حکومت کو اس کے لیے چار ہفتے کی مہلت دی ہے ۔
بنچ نے یہ ہدایت پانڈالم رائل فیملی کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت کے دوران دی۔ رائل فیملی نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عدالت نے گزشتہ سال اگست میں کیرالہ حکومت کو سبریمالا مندر کے لیے نیا قانون بنانے کےلیے کہا تھا لیکن ریاستی حکومت نے تراون کور ۔کوچی ریلیجس انسٹی ٹیوشن ایکٹ کا خاکہ پیش کیا۔
دراصل ریاستی حکوت سبریمالا اور باقی مندروں کےلیے مشترکہ طور پر قانون بنانا چاہتی تھی لیکن عدالت نے اس پر اعتراض ظاہر کیا۔
جسٹس رمن نے کہا،’’ سبریمالا مندر کے لیے الگ سے قانون ہونا چاہیے۔ اس کے لیے حکومت کو آئندہ سال جنوری کے تیسرے ہفتہ تک کی مہلت دی جاتی ہے ۔‘‘
معاملہ کی سماعت آئندہ سال جنوری کے تیسرے ہفتہ میں ہوگی ۔