اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سینسیکس میں 295 پوائنٹس کی گراوٹ

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ سینسیکس اور نفٹی میں مزید گراوٹ کا خدشہ ہے۔

سینسیکس میں 295 پوائنٹس گراوٹ
سینسیکس میں 295 پوائنٹس گراوٹ

By

Published : Jul 24, 2020, 9:43 AM IST

Updated : Jul 24, 2020, 12:45 PM IST

ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں آج لال نشان دیکھنے کو ملا۔ بازار کھلتے ہی سنسیکس میں 295 پوائنٹس کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

جمعہ کے روزبیرون ملک سے منفی اشاروں سے گھریلوشیئر بازاروں میں ایک فیصد کی گراوٹ آئی۔

بی ایس ای کا 30 شیئروں پر مشتمل انڈیکس 90.88 پوائنٹس کی کمی سے 37،949.59 پوائنٹس پر کھلا اور دوپہر سے قبل تقریباً 0.98 فیصد پھسل کر 37،768.28 پوائنٹس پر آگیا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 65.50 پوائنٹس کی گراوٹ سے11،149.95 پر کھلا اوردوپہر سے قبل 0.99 فیصد گرکر 11،104.40 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

سینسیکس کی بیشتر کمپنیاں گراوٹ کا شکار تھیں۔ ریلائنس انڈسٹریز ، سن فارما ، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز ، انفوسس اور ٹیک مہندرا جیسی کمپنیومیں خریداری کے باجود مارکیٹ میں شدید دباؤ رہا۔ جمعرات کو امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ کے اثرات آج گھریلو مارکیٹوں میں بھی دکھائی دیئے۔

سیکوریٹی ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے مطابق 'سینسیکس میں 295.15 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جو کہ فی الحال 37،845.32 پر ہے'۔

ایس ای بی آئی کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا نے شدت اختیار کرلی ہے۔ جس کا تجارتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثر پڑرہا ہے۔ اور آنے والوں دنوں میں بھی اس کا اثر محسوس کیا جائے۔

Last Updated : Jul 24, 2020, 12:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details