بھارت کے معروف ادارے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تقریباً 32000 ہزار طلبا تعلیم حاصل کرتے ہیں جس میں ملک کی تقریبا سبھی ریاستوں اور غیر ممالک کے طلبا زیرتعلیم ہیں۔ جس میں تقریباً 2000 سے زیادہ طلبا کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سکیورٹی سخت
موجودہ حکومت کے ذریعہ دفعہ 370 ہٹائے جانے اور کشمیر کے نامساعد حالات کے مدنظر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے اطراف میں حفاظتی انتظامات بڑھا دیے ہیں۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سکیورٹی سخت
کشمیر کے موجودہ حالات اور آرٹیکل 370 پر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے طلبا نے کسی بھی طرح کا بیان دینے سے انکار کردیا ہے۔ نہ صرف کشمیری طلبا بلکہ غیرکشمیری طلبا بھی موجودہ سرکار کے ذریعے کشمیر سے 370 آرٹیکل ہٹائے جانے پر کسی بھی طرح کی بیان بازی سے گریز کر رہے ہیں۔