اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کسان ریلی کے پیش نظر سکیورٹی الرٹ

اپنے مختلف مطالبات کو لے کر کسان آج دہلی پہنچ رہے ہیں۔ انھیں روکنے کے لیے دہلی پولیس نے قومی شاہراہ پر اپنے مختلف فوجی دستوں کو لگایا ہے اور بیریکیڈنگ کی ہے، تاکہ کسان دہلی میں داخل نہ ہو سکیں۔

کسان ریلی کے پیش نظر سکیورٹی الرٹ

By

Published : Sep 21, 2019, 12:08 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 10:45 AM IST

صبح سے ہی سکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ اجئے شنکر پانڈے ، ایس ایس پی سدھیر کمار سنگھ سمیت تمام اعلیٰ افسران موقع پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز افسران کی ایک جماعت کسانوں سے ملنے کے لیے نوئیڈا گئی تھی۔ لیکن بات چیت کے بعد بھی کسانوں سے بات نہیں بنی۔

کسان ریلی کے پیش نظر سکیورٹی الرٹ

11 ستمبر کو شروع ہوئی مغربی اترپردیش سے گنا کسانوں کی یہ پیدل ریلی دو روز قبل نوئیڈا پہنچی تھی۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے، بلکہ ہم اپنا بنیادی حق مانگ رہے ہیں۔ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ہمارا قرض معاف کیا جائے گا، دوسری بنیادی ضروریات ہمیں فراہم کی جائیں گی لیکن کچھ نہیں ہوا۔

جس کے سبب آج کسان دہلی کوچ کر رہے ہیں۔ اس کی اطلاع انتظامیہ کو ملی تو اترپردیش دہلی بارڈر شاہراہ پر سکیورٹی لگا دی گئی۔ تاکہ کسانوں کو دہلی میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 10:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details