روپے پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کی شروعات کے بعد بھوٹان کے نیشنل بینک کی جانب سے جاری کیے گئے روپے کارڈ سے بھوٹان کے شہری بھارت میں کسی بھی طرح کی ادائیگی کر سکیں گے۔ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں بھارتی بینکوں کی جانب سے جاری کیے گئے روپے کارڈ سے بھوٹان میں ادائیگی کی سہولت کا آغاز کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے کی شروعات مسٹر مودی کی گذشتہ برس اگست میں بھوٹان دورے کے دوران کی گئی تھی۔
مودی نے کہا کہ اب بھوٹان کے شہری اپنے ملک میں روپے کارڈ سے بھارت میں ایک لاکھ سے زائد اے ٹی ایم اور 20 لاکھ سے زائد پوائنٹ آف سیلس مشینوں پر ادائیگی کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بھوٹان کے عوام کو تعلیم، صحت، تیرتھ یاترا اور سیاحت کے شعبے میں ادائیگی کرنے کی خاص سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان روپے نیٹ ورک میں بھوٹان کی مکمل شراکت داری کے بطور خیرمقدم کرتا ہے۔