حالانکہ موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، لیکن ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مگرمچھ کی لاش زخمی حالت میں پانی سے باہر پڑی ہوئی ملی جس سے بدبو آ رہی تھی۔
دہلی زو میں مگر مچھ کی موت اس واقعے کے بعد چڑیا گھر انتظامیہ سکتے میں ہے کہ اس کی ناک کے نیچے ایک جنگلی جانور دم توڑ گیا اور اسے اس کا احساس تک نہیں ہوا۔
وہیں ہلاک شدہ مگر مچھ کی عمر تقریبا 40 برس بتائی جا رہی ہے، اس کے پاس سے کچھ انڈے بھی برآمد ہو نے کی خبر ہے، جبکہ زُو انتظامیہ کی جانب سے مگر مچھ کے جسم پر چوٹ کے نشان ہونے کی بات کہی گئی ہے، اوریہ بھی کہا گیا ہے کہ مگر مچھ کی لاش پانی کے باہر پڑی ہوئی تھی۔
اس متعلق چڑیا گھر انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسی زو میں ایک سفید شیرنی کی بھی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد اس کی موت ہو گئی تھی۔