اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار: این ڈی اے اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم پر مفاہمت

ریاست بہار کے ضلع گیا، سیوان اور بھاگلپورکی سیٹ پربی جے پی اپنے امیدوار نہیں اتارے گی۔ یہ تینوں سیٹیں جنتا دل یونائٹیڈ کے حصے میں آئی ہیں۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 16, 2019, 10:30 AM IST

سیٹوں کی تقسیم کے مطابق بی جے پی کے کئی رکن پارلیمان کے ٹکٹ کٹنے کے امکان ہیں، حالانکہ موجودہ سبھی مرکزی وزراء کو ٹکٹ ملنا یقینی ہے، ساتھ ہی یہ بھی صاف ہو گیا ہے کہ مرکزی وزیر گری راج سنگھ اس مرتبہ ضلع نوادہ کے بجائے ضلع بیگو سرائے سے بی جے پی کے امیدوار ہوں گے۔

این ڈٰ ی اے اتحاد کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کو لے کر جو ابھی تک مفاہمت ہوئی ہے اس کے مطابق جنتا دل یونائیٹیڈ کے حصے میں والمیکی نگر، جھنجھار پور، سیتا مڑھی، سوپول، پورنیہ، کشن گنج، کٹیہار، مدھے پورہ، گوپال گنج، سیوان، منگیر، نالندہ گیا، جہان آباد، اورنگ آباد اور کراکٹ شامل ہے۔

جبکہ رام ولاس پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی کو حاجی پور، جموئی، ویشالی، کھگڑیااور منگیر کے بدلے نوادہ کی سیٹ ملی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس مرتبہ بی جے پی کی پرانی سیٹ جیسے گیا سیوان اور بھاگلپور جنتا دل یونائٹیڈ کے حصے میں آئی ہے اور دربھنگہ سیٹ پر ابھی تک مفاہمت نہیں ہو پائی ہے، کیوں کہ جے ڈی یو اس سیٹ پر بھی اپنی دعویداری پیش کررہی ہے۔

حکمراں جماعت بی جے پی کے حصے میں پٹنہ صاحب، پاٹلی پترا، آرا، بکسر، سہسرام، مظفر پور، اجیار پور، شیوہر، مہاراج گنج، ارریہ، بیتیا، بانکا اور بیگو سرائے کی سیٹ آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details