انہوں نے مزید کہا کہ سندھیا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، مگر معلوم ہوا کہ انہیں سوائن فلو ہے، اس لیے وہ رابطہ نہیں کر پائیں گے۔
اس موقع پر دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ جو سچے کانگریسی ہیں، وہ پارٹی میں رہیں گے اور جو پارٹی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں انہیں عوام کی جانب سے بہتر جواب ملےگا۔
ذرائع کے مطابق، جیوتی رادھتیا اور ان کے کیمپ کے ارکان پارلیمان اور اسمبلی ممبران سمیت کانگریس کے 11 ممبران کے موبائل فون بند پائے گئے ہیں۔