سپریم کورٹ دو جون کو ایک عرضی پر سماعت کرے گی جس میں مرکز سے آئین میں ترمیم کرنے اور لفظ انڈیا کی جگہ "بھارت" لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ یہ "ہماری قومیت پر فخر کا جذبہ پیدا کرے گا۔"
عدالت عظمی میں ایک عرضی گزار نے پی آئی ایل داخل کی۔ دستوری ترمیم کرتے ہوئے انڈیا کی جگہ پر بھارت لکھا جائے کیونکہ اس سے شہریوں میں قومیت کا جذبہ ابھرے گا اوراس طرح مجاہدین آزادی کوبھی خراج عقیدت پیش کیا جاسکتا ہے۔