عدالت عظمیٰ کا فرقہ وارنہ ہیش ٹیگ پر پابندی لگانے سے انکار - twitter
سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فرقہ وارانہ ہیش ٹیگ کو ختم کرنے کے لئے ٹویٹر کو ہدایت دینے والی عرضی پر مداخلت سے انکار کردیا ہے۔
عدالت عظمیٰ کا فرقہ وارنہ ہیش ٹیگ پر پابندی لگانے سے انکار
اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس انیرودھ بوس کے ایک ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کی مناسب تعمیل کے لئے تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔ ایڈووکیٹ خواجہ اعجازالدین نے درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے اپنی عرضی میں کہا کہ کورونا وائرس جہاد ، کورونا جہاد، نظام الدین ایڈیٹس ، تبلیغ جماعت وایر وغیرہ ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر شروع کئے گئے ہیں، جس پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔ یہ ہیش ٹیگ جماعت کے خلاف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رہنما خطوط اور مذہب کے منافی ہے۔ تبلیغی جماعت کے لوگوں کو کورونا سے متاثر ہونے کے پائے جانے کے بعد حال ہی میں متعدد ہیش ٹیگ ٹویٹر پر شروع کی گئیں۔ دہلی ہائی کورٹ میں اس کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی تھی ، لیکن اس درخواست کو وہاں سے مسترد کردیا گیا۔ اس کے بعد سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ، جس میں مشتعل ہیش ٹیگ پر پابندی لگانے کی بات کہی گئی۔