اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چائے کاشت کار مزدوروں کی اجرت پرایس سی کا مطالبہ

سپریم کورٹ نے آسام حکومت سے چائے کی کاشت کاری کے مزدوروں کو اجرت کی عدم ادائیگی پر جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

چائے کاشت کار مزدوروں کی اجرت پرایس سی کا مطالبہ
چائے کاشت کار مزدوروں کی اجرت پرایس سی کا مطالبہ

By

Published : May 13, 2020, 4:35 PM IST

ریاست آسام پورے ملک میں چائے کی مختلف انواع و اقسام کی پیداورا کے سلسلے میں بہت مشہور ہے۔

چائے کی کاشت کاری سے متعلق مزدوروں یا زرعی کاشتکاروں کی جانب سے پیش ہوئے سینئر ایڈووکیٹ کولن گونسلز نے کہا کہ 'ریاست کے چائے والے باغ مالکان کورونا وائرس لاک ڈاؤن کا بہانہ بناکر اپنے ملازمین کو تنخواہ نہیں دے رہے ہیں'۔

چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے بدھ کے روز آسام حکومت کو ایک درخواست پر جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔

اس حکم میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ ریاست میں چائے کی کاشت کے ملازمین کو مناسب راشن اور اجرت نہیں دی جارہی ہے۔

عدالت نے حکومت سے 10 دن میں جواب داخل کرنے کو کہا اور معاملہ کو مزید سماعت کے لئے ملتوی کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details