اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تبلیغی جماعت معاملہ: سپریم کورٹ کا مرکز و ریاستوں کو نوٹس

وزارت داخلہ کے تبلیغی جماعت سے متعلق مختلف ممالک کے لوگوں کو بلیک لسٹ کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، سات ممالک کے شہریوں نے وزارت داخلہ کے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

تبلیغی جماعت معاملے میں سپریم کورٹ کا مرکز و ریاستوں کو نوٹس
تبلیغی جماعت معاملے میں سپریم کورٹ کا مرکز و ریاستوں کو نوٹس

By

Published : Jun 26, 2020, 2:31 PM IST

جمعہ کے روز وزارت داخلہ کے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 34 غیر ملکی شہریوں کو بلیک لسٹ کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، اس دوران عدالت نے درخواست کی کاپی مرکز اور ریاست کو دینے کو کہا، اور دونوں سے جواب طلب کیا ہے، کیس کی اگلی سماعت 29 جون کو ہوگی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کا یہ فیصلہ غیر آئینی ہے کیوں کہ نہ تو انہیں نوٹس دیا گیا تھا اور نہ ہی بلیک لسٹنگ سے قبل ان کا موقف سنا گیا۔

در اصل کرونا کی وبا کے درمیان دو اپریل کو پریس انفارمیشن بیورو نے 35 ممالک سے 960 غیرملکیوں کو (جو بھارت میں موجود تھے) کو بلیک لسٹ کرنے کے حکومتی فیصلے کی اطلاع دی تھی، اس کے ساتھ ہی تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے ڈی جی پی کو نیز دہلی پولیس کمشنر کو ایسے غیر ملکی شہریوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

درخواست گزاروں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس فیصلے کے بعد چار اپریل کو حکومت نے بھارت میں موجود 2500 غیر ملکیوں کو 10 برس کی مدت کے لیے بھارت کا سفر کرنے پر پابندی لگا دی تھی، لیکن اس کے بارے میں کوئی اعلامیہ جاری نہیں کی گئی ہے،عرضی میں اس فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details