شاہ سلمان مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت پر عرب- یوروپ سربراہی اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کریں گے۔
عرب-یوروپ سربراہی اجلاس، شاہ سلمان کی آمد
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز عرب- یوروپ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے۔
King Salman
شرم الشیخ میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں عرب اور یورپی ممالک کے پچاس سربراہان شرکت کریں گے، جس کےدوران اسٹرٹیجک تعاون اور انسداد دہشت گردی سمیت غیرقانونی مہاجرین کی روک تھام پر بحث کی جائے گی۔
ریاض سے روانہ ہونے سے قبل شاہ سلمان نے ایک شاہی فرمان جاری کیا جس میں امور مملکت چلانے کےلیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اختیارات سونپ دیئے۔