ستیہ پال ملک کا میگھالیہ تبادلہ، کوشیاری کو گوا کا چارج - Koshyari gets additional charge
گوا کے گورنر ستیہ پال ملک کا تبادلہ میگھالیہ کیا گیا ہے، جبکہ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری گوا کے گورنر کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
گوا کے گورنر ملک کا میگھالیہ تبادلہ، کوشیاری کو گوا کا چارج
راشٹرپتی بھون سے منگل کو جاری ریلیز کے مطابق، صدر رام ناتھ کووند نے ستہ پال ملک کو گوا سے ہٹاکر میگھالیہ کا گورنر مقرر کیا ہے۔ اس کے نتیجہ میں گوا کے گورنر کی خالی سیٹ کا اضافی چارج مسٹر کوشیاری کو سونپا گیا ہے۔
یہ دونوں تقرریاں ان کے کام کاج سنبھالنے کے دن سے موثر ہوں گی۔