اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ساتھی نہال احمد ریلیف کمیٹی کے دوسرے مرحلے کا آغاز

مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے دوران ساتھی نہال احمد ریلیف کمیٹی نے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔

By

Published : May 16, 2020, 8:42 PM IST

ساتھی نہال احمد ریلیف کمیٹی کے دوسرے مرحلے کا آغاز
ساتھی نہال احمد ریلیف کمیٹی کے دوسرے مرحلے کا آغاز

مالیگاؤں جنتادل سیکولر پارٹی کی جانب سے ساتھی نہال احمد ریلیف کمیٹی کی جانب سے پہلے مرحلہ میں پانچ ہزار راشن کٹ تقسیم کی گئی اور آج سے دوسرے مرحلے میں مزید دو ہزار راشن کٹ تقسیم کی جائے گی.

ساتھی نہال احمد ریلیف کمیٹی کی قیادت شان ہند نہال احمد کر رہی ہیں اور اس پانچ رکنی کمیٹی میں معاون کارپوریٹر سید سلیم، یوا لیڈر عارف حسین پاپا، سلیم گڑبڑ اور محمد رمضان شامل ہیں.

ساتھی نہال احمد ریلیف کمیٹی کے دوسرے مرحلے کا آغاز

اس کمیٹی کی نگرانی جنتادل سیکولر پارٹی کے سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کر رہے ہیں.

مرحوم ساتھی نہال احمد اور مرحوم بلند اقبال کے نام سے جاری اس کار خیر میں جنتادل سیکولر پارٹی کے مقامی کارکنان راشن کٹ کی تقسیم ضرورت مندوں کے گھروں تک پہنچا کر دے رہے ہیں.

ایسے سنگین حالات میں سیاسی، سماجی و فلاحی تنظیمیں ریلیف کا کام انجام دے رہی ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details