ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ کوآرسی علاقے میں واقع سماج وادی پارٹی دفتر پر پارٹی کے کارکنان نے گذشتہ روز لکھنؤ میں ہوئے احتجاج کے دوران لاٹھی چارج پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے گورنر کے نام میمورنڈم سونپا۔
آپ کو بتا دیں کہ' گذشتہ روز لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کارکنان پر نیٹ اور جے ای ای امتحانات کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا جس کے خلاف آج علیگڑھ میں سماج وادی پارٹی کارکنان نے اتر پردیش حکومت اور وزیراعلیٰ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے روڈ جام کیا اور گورنر کے کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا۔
احتجاج کے دوران کارکنان نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا بھی نذرآتش کرنا چاہتے تھے، لیکن پولیس اہلکاروں نے کارکنان سے وہ پتلا چھین کر اپنے قبضے میں لے لیا۔ان مظاہرین نے کورونا وائرس کی گائیڈ لائن کو پس پشت ڈال کر پولیس کی موجودگی میں احتجاج کیا۔
سماج وادی پارٹی یووا مورچہ کے ضلع صدر رنجیت چودھری نے بتایاکہ' لکھنؤ میں ہمارے کارکنان پرامن طریقے سے نیٹ اور جے ای ای کے امتحانات ملتوی کرانے کے لیے احتجاج کر رہے تھے تو ان پر لاٹھی چارج کیا گیا۔کچھ لوگ اس میں زخمی ہوئے ہیں اسی بابت ہم نے یہاں وزیر اعلی یوگی کا پتلا نذر آتش کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن پولیس نے آکر ہمارے کارکنان کے ساتھ برا برتاؤ کیاہے۔