اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک میں سیاسی بحران جاری

رکن اسمبلی روشن بیگ نے اپنا استعفیٰ دینے کے ساتھ ہی بی جے پی میں شمولیت کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

By

Published : Jul 8, 2019, 11:48 PM IST

کرناٹک میں سیاسی بحران جاری

کرناٹک میں جاری سیاسی بحران نے سیاسی پارٹیوں کے ساتھ عوام الناس کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

کرناٹک میں سیاسی بحران جاری

اب تک کل 13 اراکین اسمبلی استعفی دے کر ممبئی روانہ ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں کانگریس کے ایک رہنما اور وزیر برائے کھیل رحیم خان نے استعفی دینے کی بات کہی ہے۔

حکومت کے تحفظ کے لیے کانگریس اور جے ڈی ایس کی جانب سے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

فی الحال کانگریس کے 21 اور جے ڈی ایس کے 13 وزراء نے اس مقصد سے استعفیٰ دے دیا ہے کہ ان باغی اراکین کو یہ وزارتیں سونپ کر حکومت کو بحال کیا جا سکے۔

رکن اسمبلی روشن بیگ نے اپنا استعفیٰ دینے کے ساتھ ہی بی جے پی میں شمولیت کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

ان سب حالات کے باوجود کانگریس کے لوک سبھا رکن ڈی کے سریش کا کہنا ہے کہ تمام ناراض کانگریس کے اراکین اپنا استعفیٰ واپس لیں گے جس کی کوشش جاری ہے۔ اور بی جے پی کی سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

دوسری جانب بی جے پی کے ریاستی صدر یدیورپا کا کہنا ہے کہ ریاست میں پیچیدہ صورتحال کے لیے وہ ہرگز ذمہ دار نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details