کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، اس دوران مختلف غیر سرکاری تنظیمیں اور کاروباری ادارے لوگوں کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں۔
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے بھی لوگوں کے مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا اور اس سے وابستہ 'سیوا بھارتی' کی جانب سے موبائل ایپلیکیشن لانچ کیا گیا ہے، اس ایپ کا نام 'اُتکرش ایپ' ہے۔
ایپ کے ذریعے ان سبھی لوگوں کی مدد کی جائے گی، جو لاک ڈاؤن میں کھانا اور ضروری سامان کو ترس رہے ہیں، حالانکہ یہ ایپ دہلی تک ہی محدود ہے، یعنی اس ایپ کے ذریعے ابھی صرف دہلی میں ہی لوگوں کی مدد کی جائے گی۔