اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہتک عزت کیس: راہل گاندھی کو ضمانت

کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی ہتک عزت معاملے میں آج ممبئی کی شیوڑی کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں سماعت کے دوران کورٹ نے انہیں آج 15ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت دے دی۔

آر ایس ایس ہتک عزت کیس: راہل گاندھی ممبئی کورٹ پہنچے

By

Published : Jul 4, 2019, 11:38 AM IST

Updated : Jul 4, 2019, 3:21 PM IST

راہل گاندھی پر صحافی گؤری لنكش کے قتل کو آر ایس ایس کے نظریات سے منسلک کرنے کے متعلق بیان کے سلسلے میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا ۔ عدالت نے مسٹر گاندھی کو 15000 روپے کے مچلکے پر ضمانت دے دی ۔

کانگریس پارٹی کے صدر عہدہ سے استعفی دے چکے راہل گاندھی کو رواں ماہ ایک کے بعد ایک کئی عدالتوں کی چکر لگانے پڑسکتے ہیں۔

راہل کو اس مہینے اس کے علاوہ چار اور معاملوں میں ملک کے الگ الگ کورٹ میں پیش ہونا ہے۔

لوک سبھا الیکشن میں انتخابی مہم کے دوران راہل گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف جم کر نکتہ چینی کی تھی۔

سماجی کارکن گوری لنکیش کے قتل کی بی جے پی اور آر ایس ایس سے جوڑنےسے معلق بیان دینے پر راہل گاندھی اور سی پی ایم رہنما سیتا رام یچوری کے خلاف ہتک عزت کا کیس درج کیاگیا تھا۔

جمعرات کو راہل اسی کیس کی سماعت کے لیے ممبئی کے شیوڑی عدالت میں پیش ہوئے۔

آر ایس ایس کارکن وویک چنپانیرکر نے گوری لنکیش کے قتل کو آر ایس ایس سے جوڑے جانے پر راہل گاندھی اور یچوری کے خلاف سول ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

وویک چمپانیرکر کی عرضی میں ہتک عزت کے طور پر دونوں رہنماؤں سے ایک روپے کی مانگ کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں چمپانیرکر نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں رہناؤں نے لنکیش کے قتل سے جوڑ کر آر ایس ایس کو بدنام کیا ہے۔

یاد رہے کہ راہل گاندھی کی اگلی پیشی پٹنہ ہائی کورٹ میں چھ جولائی کو ہے۔ بہار کے ڈپٹی سی ایم سشیل کمار مودی نے راہل کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا ہے۔ مودی نے یہ ہتک عزت کیس سابق کانگریس صدر کے 'سبھی چوروں کا نام مودی ہوتا ہے' سے متعلق بیان کے خلاف دائر کیا ہے۔

نو اور 12 جولائی کو گجرات ہائی کورٹ میں پیشی ہے جہاں انہیں بی جے پی صدر امت شاہ کو' قتل کے ملزم پارٹی صدر' والے ان کے بیا ن پر پیشی ہے۔

Last Updated : Jul 4, 2019, 3:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details