اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

روہت شیکھر تیواری: شک اور غصے میں ایک اور قتل - rohit shikhar murder

اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلی این ڈی تیواری کے بیٹے روہت شیکھر تیواری کی موت کو لے کر پہلے ہی دن سے شکوک و شبہات اٹھ رہے تھے، کیونکہ ان کی موت غیر یقینی حالات میں ہوئی تھی۔

روہت شیکھر تیواری

By

Published : Apr 27, 2019, 8:01 PM IST

Updated : Apr 27, 2019, 9:13 PM IST


پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ آیا کہ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے نہین ہوئی تھی بلکہ کسی سازش کی وجہ سے ہوئی تھی۔

روہت شیکھر تیواری

پولیس نے ابتدائی کارروائی میں ان کی اہلیہ اپوروا تیواری اور گھر کے دو نوکروں کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس نے اپوروا کے خلاف مزید ثبوت اکھٹا کرنے کے بعد اس کی گرفتاری کی ہے۔

پو لیس کا کہنا ہے کہ 15 اپریل کی رات ڈیفنس کالونی میں روہت کا قتل ہو ا تھا اور اپوروا اس وقت اپنے گھر میں موجود تھیں۔

اس قتل کے کو لے کر گزشتہ پانچ دنوں سے انکوائری چل رہی تھی۔

گزشتہ 16 اپریل کو شام قریب چار بجے روہت شیکھر کو ایمبولینس کے ذریعے میکس ہسپتال پہنچایا گیا تھا ۔جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا تھا۔ شیکھر کی ناک سے خون نکل رہا تھا اور گلے پر نشان بھی تھا۔

پولیس نے جب لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا تو معلوم ہوا کہ منہ اور گلا دبا کر روہت کو مارا گیا ہے۔ اس کے گلے کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔

اس معاملے میں ڈیفنس کالونی تھانے میں قتل کا معاملہ درج کیا۔ اور کیس کی تفتیش دہلی پولیس کی کرائم برانچ کو دی گئی۔

کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ روہت کے ساتھ شادی کرکے اپوروا خوش نہیں تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ اپوروا نے روہت کو اکیلے میں گلا دبا کر مار ڈالا۔ اس بارے میں کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ اس قتل میں کوئی اور نہیں شامل تھا۔
اس معاملے میں روہت شیکھر کی ماں اجولا شرما نے اپنی بہو پر الزام عائد کیا تھا کہ شادی کے بعد سے لگاتار روہت شیکھر سے اپوروا جھگڑا کرتی تھیں۔

گزشتہ 15 اپریل کو اتراکھنڈ سے لوٹتے وقت روہت نے اپنی خاتون دوست کے ساتھ شراب پی تھی۔ جس کو لیکر دونوں کے درمیان بحث ہوئی تھی۔

پولیس اس معاملے میں جلد ہی کچھ اور خلاصہ کر سکتی ہے۔غورطلب ہے کہ روہت شیکھر کی موت کی وجہ پہلے ہارٹ اٹیک بتائی گئی تھی۔

Last Updated : Apr 27, 2019, 9:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details