تمل ناڈو کے ضلع ایروڈ میں جمعرات کے روز ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس نے لکا پورم گاؤں کے نزدیک دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، ان میں دو خواتین بھی تھیں۔
پولس ہیڈ کوارٹر کو موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ افراد شادی کے پروگرام میں حصہ لینے کے بعد دو موٹرسائیکلوں پر گھر لوٹ رہے تھے، راستے میں سیواگیری سے ایروڈ جانے والی بس نے مخالف سمت سے آنے والی دونوں موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی۔