اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلنگانہ کے محبوب آباد میں سڑک حادثہ، 30 زخمی

ضلع محبوب آباد کے نامالاپاڈو گاؤں میں ہوئے ایک المناک حادثہ میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔

محبوب آباد میں سڑک حادثہ

By

Published : Apr 16, 2019, 12:50 PM IST

ٹاٹا ٹرالی کے ٹائر کے پھٹنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں زحمی تمام افراد کو بہتر علاج کی غرض سے محبوب آباد ایئریا ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بھدرادری کتہ گوڑم کے منڈل ٹیکولاپلی کے رہنے والے 30 آدی واسیوں نے تروپتی جانے کی غرض سے ایک ٹاٹا ٹرالی کو کرایہ پر حاصل کیا تھا۔
سفر کے دوران جب گاڑی نامالاپاڈو کے جنگلاتی علاقہ سے گذر رہی تھی کہ اچانک ٹرالی کا ٹائر پھٹ پڑا جس کی وجہ سے ٹرالی پلٹ گئی۔ حادثہ میں 30 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زیادہ تر لوگوں کو سر پر چوٹیں لگی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details