اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ضلع ارریہ میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات ، تاجروں میں خوف - Rising incidences of theft

لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ضلع میں لگاتار چوری واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے اندر ضلع کے مختلف بلاک ،پنچایت سمیت شہر کے الگ الگ مقامات پر چوری کے واقعہ رونما ہوئے ہیں جس سے لوگوں میں دہشت ہے۔

ضلع ارریہ میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات ، تاجروں میں خوف
ضلع ارریہ میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات ، تاجروں میں خوف

By

Published : Jun 22, 2020, 9:12 PM IST

ضلع انتظامیہ اس معاملے میں چوکنا ہے چوروں کو پکڑنے کے لئے لگاتار چھاپہ ماری بھی کر رہی ہے مگر چور کے حوصلے اتنے بلند ہیں ان پر ہو رہی کارروائی سے ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔

اسی ضمن میں تازہ معاملہ شہر کے چاندنی چوک واقع اوما ٹاکج سے متصل شتیندر ناتھ شرن کے کیمپس کا ہے جہاں چوروں نے رات کے حصے میں منصوبہ طریقہ سے دیوار کاٹ کر جنرل اسٹور سے روپے اور سامان اڑا لے گئے، واقعہ کی خبر دکاندار کو صبح میں ہوئی۔

دکاندار اجے پرساد گپتا نے اس بابت نگر تھانہ میں ایک عرضی دے کر معاملہ درج کرایا ہے جس میں دکان سے نقد تیس ہزار روپے، پچاس ہزار کا ڈرائی فروٹ، بسکٹ، چاکلیٹ سمیت دیگر سامان کے چوری ہونے کی بات کہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی نگر تھانہ پولس نے جائے وقوع کا جائزہ لیا اور دکاندار سے ضروری پوچھ تاچھ کی. وہیں دکاندار دیپ گپتا نے کہا کہ شہر میں آئے دن اس طرح کے واقعات کثرت سے پیش آ رہے ہیں مگر انتظامیہ کا خوف ان چوروں پر ذرا سا بھی نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details