اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہویں لوک سبھا انتخابات میں کیا نتائج آئے تھے

سنہ1998 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بھی عدم استحکام کا دور ختم نہیں ہوا تھا اور ایک بار پھر کسی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملی تھی۔

By

Published : Apr 6, 2019, 3:31 PM IST

علامتی تصویر


بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دیگر پارٹیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی جو زیادہ عرصہ تک چل نہیں سکی۔
اس الیکشن میں کانگریس کو ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔ اس کا پنجاب اور تمل ناڈو میں بھی خاتمہ ہو گیا تھا جبکہ بی جے پی نے اپنی پوزیشن کچھ بہتر کی اور مسٹر اٹل بہاری واجپئی دوسری بار وزیر اعظم بننے میں کامیاب رہے تھے۔
کانگریس کا نہ صرف اتر پردیش میں خاتمہ ہوا تھا بلکہ نہرو-گاندھی خاندان کی سیٹ امیٹھی بھی اس کے ہاتھ سے نکل گئی۔ مغربی بنگال میں اس کو صرف ایک سیٹ سے اکتفا کرنا پڑا تھا۔ دوسری طرف بی جے پی نے سیاست کو نئی سمت دینے والی ریاست اتر پردیش اور بہار میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی تھی اور جنوب میں آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں بھی کچھ سیٹیں جیت لی تھی۔
کانگریس کو کل 141 سیٹیں ملی تھی جبکہ بی جے پی 182 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بنی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details