اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

افواج کے لیے 101 سازوسامان کی درآمدات پر پابندی

وزارت دفاع نے 101 اشیا کی ایک فہرست تیار کی ہے جن کی درآمدات پر ایک مقررہ مدت کے بعد پابندی لگا دی جائے گی۔

افواج کے لیے 101 سازوسامان کی درآمدات پر پابندی
افواج کے لیے 101 سازوسامان کی درآمدات پر پابندی

By

Published : Aug 9, 2020, 2:06 PM IST

'آتم نربھر بھارت' کے تحت خود انحصار فوج بنانے کی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے وزارت دفاع نے مسلح افواج کے استعمال کے لیے 101 ہتھیاروں ، سازوسامان کی درآمدات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اب ان ساز و سامان کی سپلائی صرف دیسی فیکٹریز سے ہوگی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹوئٹر پر کہا کہ وزارت دفاع آتم نربھر بھارت کی پہل کو بڑے پیمانے پر آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ وزارت 101 سازوسامان کی درآمدات پر ایک مقررہ وقت کے بعد پابندی عائد کرے گی تاکہ دیسی دفاعی پیداوار کو تقویت مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے معیشت ، انفراسٹرکچر ، سسٹم ، آبادیات اور مانگ کے پانچ ستونوں پر آتم نربھر بنانے کا اعلان کیا ہے اور اس کے لیے خصوصی اقتصادی پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس سے تحریک لیتے وزارت دفاع نے 101 اشیا کی ایک فہرست تیار کی ہے جن کی درآمدات پر ایک مقررہ مدت کے بعد پابندی لگادی جائے گی۔ یہ دفاعی شعبہ میں خود انحصار بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بھارتی دفاعی صنعت کے لئے بڑے مواقع پیدا ہوں گے۔ وہ مسلح افواج کی ضروتوں کو پورا کرنے کیلئے ان 101 اشیا کو اپنے ڈیزائن اور تکنیک یا دفاعی تحقیق و ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ فراہم کردہ ڈیزائن اور ٹکنالوجی کی بنیاد پر مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کرسکیں گے۔

سنگھ نے کہا کہ درآمدات پر پابندی کی حد الگ الگ سازوسامان پر الگ الگ ہوگی اور یہ 2020 اور 2024 کے درمیان ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بھارتی دفاعی صنعت کو مسلح افواج کی مستقبل کی ضروریات سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ سودیشی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے بہتر تیاری کرسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details