اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'معیشت میں بہتری کے لئے ریزرو بینک بھی میری صلاح سے متفق' - وارننگ

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'معیشت کے سلسلے میں مہینوں سے جو وارننگ میں دے رہا ہوں، آر بی آئی نے اب اس کی تصدیق کی ہے۔ حکومت کو یہ قدم اٹھانے کی ضرورت ہے'۔

reserve bank agrees with my advice to improve economy
'معیشت میں بہتری کے لئے ریزور بینک بھی میری صلاح سے متفق'

By

Published : Aug 26, 2020, 12:38 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ 'معیشت میں بہتری کے لئے حکومت کو انہوں نے جو صلاح دی وہ مناسب تھی اور اب ریزرو بینک نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے'۔

گاندھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'معیشت کے سلسلے میں مہینوں سے جو وارننگ میں دے رہا ہوں، آر بی آئی نے اب اس کی تصدیق کی ہے۔ حکومت کو یہ قدم اٹھانے کی ضرورت ہے'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'زیادہ خرچ کریں اور نہ ہی زیادہ ادھار دیں۔ غریبوں کو پیسہ دیں اور صنعت کاروں کو ٹیکس میں راحت نہ دیں'۔

گاندھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'کھپت بڑھا کر معیشت میں بہتری لانے کا کام شروع کریں۔ میڈیا کے ذریعہ جو خطرناک پیغام پھیلایا جا رہا ہے، اس سے غریبوں کو مدد نہیں ملے گی اور نہ ہی معاشی بحران سے نجات ملے گی'۔

اس کے ساتھ ہی گاندھی نے ایک انگریزی اخبار میں شائع خبر کو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں ریزرو بینک نے کہا ہے کہ معیشت میں بہتری کے لئے کھپت بڑھانا اور قرض دینا کم کیا جانا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ کانگریس نے کہا ہے کہ مرکز کے پاس لمبے عرصے سے ریاستوں کا کروڑوں روپے کا اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کا بقایا ہے اور اس کے نہ ملنے سے کئی ریاستوں کی مالی حالت بہت خراب ہے لہٰذا وفاق کے نظریہ کا احترام کرتے ہوئے مرکز کو اس کی جلد ادائیگی کرنا چاہیے۔

کانگریس کے ترجمان راجیو گوڑا، پنجاب حکومت میں وزیر خزانہ منپریت بادل اور کرناٹک کانگریس کے رہنما کرشنا وی گوڑا نے منگل کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ دو روز بعد جی ایس ٹی کونسل کا اجلاس ہونا ہے اور کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزیر خزانہ مرکز سے جی ایس ٹی کے بقایا کی فوری ادائیگی کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بقایا نہ ملنے سے محض کانگریس کے زیرِ اقتدار ریاست ہی نہیں بلکہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں کو بھی مشکل ہو رہی ہے لہٰذا مرکزی حکومت کو نظریۂ وفاق کا احترام کرتے ہوئے فوراً بقایا ادا کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details