سنہ '2016 کے یورپی یونین کے ریفرنڈم کے دوران میڈیا اور اسٹریٹجک پاپولزم' پر پروفیسر جان ڈونی نے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
پروفیسر جان ڈونی، برطانیہ میں لوبربو یونیورسٹی میں اسکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز میں ترسیل عامہ اور میڈیا کے پروفیسر ہیں۔
جان نے مقبولیت کی تعریف کرکے یہ سوال اٹھایا کہ خاص طور پر انتخابات کے دوران میڈیا بیان بازی کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔
اس پروگام میں اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد شریک رہی ان کی یہ تحقیق برطانیہ کے دس قومی اخباروں میں تارکین وطن اور بااثر طبقے کے مخالف بیانات کے مواد کا تجزیہ پر مبنی تھی۔
پروفیسر جان ڈونی نے کہا کہ 'عصر حاضر میں میڈیا کی سرگرمیوں میں تبدیلی آرہی ہے'۔
علمی مذاکرہ کے دوران پروفیسر جان ڈونی یہ ایک علمی مذاکرہ تھا۔ جان سامعین کی توجہ مبذول کروانے کے لئے درمیان میں سوالات بھی کرتے رہے۔ پہلی سلائڈ اس کی بہترین مثال ہے۔
پریزنٹیشن کے بعد ایک انٹرایکٹو سوال وجواب سیشن ہوا۔ طلبا اور اساتذہ دونوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس پرگرام میں ایم اے ترسیل عامہ، پی ایچ ڈی کے پہلے اور دوسرے سال کے طلبا، اسکالرز اور شعبہ کی فیکلٹی نے شرکت کی۔