اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن: سمسٹر فیس میں راحت سے متعلق درخواست

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر پرائیویٹ اور سرکاری کالجز میں طلباء کو سمسٹر فیس سے راحت دیئے جانے کے مطالبے پر سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی گئی ہے، جس پر اگلے ہفتے سماعت کا امکان ہے۔

لاک ڈاؤن میں سمسٹر فیس میں راحت سے متعلق درخواست
لاک ڈاؤن میں سمسٹر فیس میں راحت سے متعلق درخواست

By

Published : May 3, 2020, 11:23 AM IST

جسٹس فار رائٹ فاؤنڈیشن کے صدر ستیم سنگھ اور دیگر کی جانب سے داخل درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر بہت سے طالب علموں کے والدین کی روزی روٹی متاثر ہوئی ہے اور ایسے میں سمسٹر فیس ادا کرنے سے معذوری کی وجہ سے کالجوں کی طرف سے ایسے بچوں کے نام کاٹے جانے کا خدشہ ہے۔

درخواست گزاروں میں مسٹر ستیم سنگھ کے علاوہ امت کمار شرما، پرتیک شرما اور محترمہ دیکشا دادو شامل ہیں۔

درخواست گزاروں نے انسانی وسائل کی وزارت کے ذریعے مرکزی حکومت کو مدعا علیہ بنایا ہے۔

عرضی گزاروں نے مرکزی حکومت کو اس بات کا یقین بنانے کی ہدایت دینے کی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سمسٹر فیس کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی طالب علم کا نام نہ ہٹایا جائے۔

سپریم کورٹ رجسٹری نے اس معاملے کی سماعت پانچ اپریل کے بعد کئے جانے کے اشارے دیئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details