یوم جمہوریہ کے پر مسرت موقع پر ملک کی تمام ریاستوں میں یہ جمہوری تہوار بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی اور قومی نغموں نے لوگوں کے اندر جوش و خروش بھر دیا اور ملک کے تئیں ایمانداری اور وفاداری کے جذبے سے سرشار ملک کی عوام نے اس موقع پر ایک دوسرے کو مبا رک باد پیش کی۔
26 جنوری بھارتی عوام کے لیے ایک تہوار جیسا ہے، جہاں لوگ خوشیاں مناتے ہیں۔
بھارت کی گنگا جمنی تہذیب کا انوکھا سنگم اس وقت اور بھی خوبصورت اور پر کشش لگتا ہے جب'جن گن من ادھینائیک جیا ہے' کی آواز پر بیک وقت سارے بھارتی خواہ وہ کسی قوم و ملت کے ہوں اس قومی ترانے کی عزت و وقار پر اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور لبوں پر اس گیت کے بول جاری رہتے ہیں۔