اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایودھیا تنازع: ثالثی کمیٹی نے پیش رفت رپورٹ پیش کی

عدالت نے واضح کردیا تھا کہ ثالثی کی رپورٹ میڈیا میں نہ تو شائع ہوگی اور نہ ہی نشر کی جائے گی۔

By

Published : Aug 1, 2019, 11:29 PM IST

اجودھیا تنازعہ: ثالثی کمیٹی نے پیش رفت رپورٹ پیش کی

ایودھیا رام جنم - بھومی بابری مسجد، اراضی تنازعہ کو حل کرنے کے لیے عدالت عظمی کی مقرر کردہ ثالثی کمیٹی نے عدالت عظمیٰ میں پیش رفت رپورٹ پیش کر دی۔

سپریم کورٹ کے سابق جج ایف ایم آئی کلیف اللہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے مہر بند لفافے میں ثالثی میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

اس رپورٹ کی بنیاد پر عدالت عظمی یہ فیصلہ کرے گی کہ اجودھیا کے متنازعہ اراضی معاملے میں ثالثی کا عمل جاری رکھا جائے یا الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت شروع ہوگی۔

معاملے کی سماعت چیف جسٹس رنجن گگوئی، جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ڈی وائی چندچوڑ ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنظیر کی آئینی بینچ کرے گی۔

عدالت نے واضح کردیا تھا کہ ثالثی کی رپورٹ میڈیا میں نہ تو شائع ہو گی اور نہ ہی نشر کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details