اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایئرانڈیا طیارہ حادثہ: راحت اور بچاؤ کا کام جاری - کیرالہ کے کوزی کوڈ میں پیش آئے طیارہ حادثے

مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے کہا کہ 'کیرالہ کے کوزی کوڈ میں پیش آئے طیارہ حادثے کے شکار لوگوں کو بچانے کے لئے حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔'

'راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے'
'راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے'

By

Published : Aug 8, 2020, 10:00 AM IST

مسٹر مرلی دھرن نے کہا کہ کری پور ایک اونچائی پر واقع ہوائی اڈہ ہے اور اس حادثے سے متعلق حکام کی جانب سے مزید معلومات کا انتظار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ، 'یہ ایک اونچائی پر واقع ہوائی اڈہ ہے۔ مرکزی حکومت، وزارت شہری ہوا بازی اور ائرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔ حکام سے مزید معلومات کا انتظار کیا جارہا ہے۔'

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن نے پہاڑی کی چوٹی پر ایئر پورٹ واقع ہونے کی وجہ سے اس کو خطرناک ہوائی اڈے کے طور پر نشان زد کیا ہے۔ یہ ہوائی اڈہ طیاروں کے آپریشن کے لئے ملک کے 11 جوکھم والے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوزی کوڈ ایئرپورٹ پر ایرانڈیا طیارہ حادثہ کا شکار، 19 ہلاک

کیرالہ کے ضلع کنور کے رہنے والے مسٹر مرلی دھرن نے کہا، 'میں ائیر انڈیا کے خصوصی طیارے کے ذریعے کلی کٹ جارہا ہوں۔ کلی کٹ ہوئی اڈے کے جائے حادثے پر پہنچ کر اس حادثے میں زخمی ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ سے ملنے کی توقع ہے۔'

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے کیرالہ کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر وشوا مہتا سے بات کی اور ان سے کہا کہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مرکزی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details